صوبہ بھر میں15ہزار پرائمری سکول آج سے احتجاجاً بند

ویب ڈیسک : ڈیڈلائن کے اختتام پرٹیچرز ایسوسی ایشن نے آج جمعرات کے روز صوبہ بھر میں15ہزار سے زائد مردانہ سکولز کو تالے لگاکر صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس اہلکاروں کو بھی احتجاجی مظاہرین کے ساتھ نمٹنے کا ہدف حوالہ کردیا گیا ہے جبکہ ٹریفک پولیس کو بھی سڑکوں پر ٹریفک جام سے بچنے کیلئے پیشگی انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے.
اس سلسلے میں ٹیچرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا امکان تھا لیکن5اکتوبر کی شام تک حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے جس کے بعد پرائمری سکولز ٹیچرز نے اپ گریڈیشن اور دیگر مطالبات کے حوالہ سے دوسرے مرحلہ کے احتجاجی شیڈول پر عملدر آمد کیلئے پشاور میں میدان سجانے کا اعلان کیا ہے.
صوبائی صدر عزیز اللہ کے مطابق مختلف اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں پرائمری سکولز کے اساتذہ پشاور میں شیڈول احتجاجی دھرنا میں شرکت کرنے پہنچیں گے انہوں نے بتایا ہے کہ مطالبات کے تسلیم کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک دھرنا جاری رہے گا تاہم صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرے کو روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے بھی انتظامات کئے گئے ہیں جس میں لاٹھی چارج اور آنسو گیس استعمال ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہورجلسہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعلی