یرسٹر فہدملک قتل کیس

بیرسٹر فہدملک قتل کیس کا6 سال بعد فیصلہ محفوظ

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں اگست 2016 کو قتل ہونے والے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کا6 سال بعد فیصلہ کر لیا گیا۔
اسلام آباد کے سیشن جج نے سابق چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو کے بھانجے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سیشن جج عطا ربانی 18 اکتوبر کو کیس کا محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔ سیشن جج عطا ربانی نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو 18 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔مقدمے میں ملزمان راجہ ارشد، راجہ ہاشم اور نعمان کھوکھر نامزد ہیں۔
یاد رہے بیرسٹرفہد ملک کو اگست 2016 میں تھانہ شالیمار کےعلاقے میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیاتھا۔

مزید پڑھیں:  5دن میں ضمانت پر فیصلہ کرنا لازمی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ