الیکشن کمیشن چارسدہ کوسوشل میڈیا پرتنقید کاسامنا

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن چارسدہ کی جانب سے چارسدہ پولیس کے عدم تعاون کی خبر پر عوام نے سوشل میڈیا پر الیکشن کمیشن چارسدہ کوتنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ پولیس نے امن و امان کیلئے بر وقت انتظامات کئے ہیں اور پولیس کی موجودگی میں الیکشن مواد متعلقہ پولنگ سٹیشن کو پہنچا یا گیا ،جبکہ ڈی پی او سہیل خالد موقع پر نگرانی کررہے تھے ۔
این اے 24چارسدہ ٹو کے 16اکتوبر کو ہونے والے الیکشن کیلئے ڈی پی او چارسدہ کے عدم تعاون پر الیکشن کمیشن چارسدہ کے مراسلے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کاروائی کرتے ہوئے آئی جی و چیف سیکرٹری کو خط کی کاپی بھیجی اور انہیں ضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ۔
تاہم دوسری طرف سوشل میڈیا پر عوام نے الیکشن کمیشن چارسدہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پولیس چارسدہ انتخابی مواد کے تقسیم ہونے کے وقت موقع پر بھاری تعداد میں موجود تھی اور پولیس ہی بیلٹ با کس فراہمی کیلئے اعلانات کررہی تھی اور پولیس کی سیکیورٹی میں الیکشن عملہ سمیت الیکشن مواد متعلقہ پولنگ سٹیشنز کو پہنچا دی گئی جبکہ ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد خود عبد الولی خان سپورٹس کمپلیکس میں الیکشن مواد کی تقسیم کے موقع پر موجود تھے اور حالات کی نگرانی کررہے تھے ۔

مزید پڑھیں:  40ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی