عمران خان وزیراعظم

عمران خان چند ہفتے بعد پھر وزیراعظم ہوں گے، فیصل جاوید

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان چند ہفتے بعد پھر وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے اور دو تہائی سے زیادہ اکثریت سے اسمبلی میں واپس آئیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا عوام نے ووٹ دیا یہ تبدیلی نہیں انقلاب ہے، اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے، اللہ نے عوام کو شعور دے دیا، پی ڈی ایم اکھٹے ہو کر بھی ہار گئی ، کراچی سے ایم کیوایم کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا، انتخابات ہی تمام مسائل کا حل ہے۔
فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان چند ہفتے بعد پھر وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے اور دو تہائی سے زیادہ اکثریت سے اسمبلی میں واپس آئیں گے، عمران خان چیلنجز سے گھبرانے والے نہیں، عمران خان نے کہا تھا حکومت سے باہر زیادہ خطرناک ہوں گا، عمران خان اسی ماہ لانگ مارچ کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،خاتون زخمی