بنوں واپڈا کیخلاف احتجاج

بنوں ، واپڈا کیخلاف تاریخی احتجاج کا فیصلہ،31 اکتوبر تک ڈیڈ لائن

ویب ڈیسک : ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے ستائے علاقہ سورانی کے مکینوں نے یکم نومبر سے واپڈا کے خلاف طبل جنگ بجا دیا 31 اکتوبر تک لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ کی گئی تو یکم نومبر سے دما دم مست قلندر ہو گا بل باقاعدگی سے ادا کر نے کے باوجود سورانی ون ، ٹو اور تھری فیڈر پر 24 گھنٹے میں 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ پر بھی اتفاق ہے
مگر اس بار قوم کا مطالبات تسلیم نہ ہو نے کی صورت میں تاریخی احتجاج ریکارڈ کر نے کا فیصلہ اٹل ہے واپڈا بجلی نہیں دے سکتی تو ٹرانسفارمر ، کھمبے اور بجلی کی تاریں بھی لیجائے ہمیں ایسی بجلی نہیں چاہیئے ، اقوام سورانی کے تینوں فیڈر سے منسلک مکینوں کا احتجاجی جرگہ منعقد ہوا جس میں ویلج کونسل چیئرمینوں اور علاقہ عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، جرگہ سے خطاب کر تے ہوئے سینان درانی ایڈووکیٹ ، چیئرمین ملک عامر خان ، شریف اللہ ، میاں محفوظ الرحمن و دیگر نے کہا کہ واپڈا پیسکو نے ہر فیڈر پر غیر قانونی اڈے لگائے ہیں اسے ختم کیا جائے
گھروں کے ساتھ ساتھ مساجد کا بل بھی باقاعدگی سے ادا کر تے ہیں اس بار بھی مسجد کے بل میں پانچ ہزار روپے جی ایس ٹی ٹیکس شامل کیا گیا تھا اُنہوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ ہو نے کی صورت میں یکم نومبر کو دمہ دم مست قلندر ہو گا کسی بھی نقصان کی ذمہ داری واپڈا اور انتظامیہ پر ہو گی ۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود ،فوج کا کردار بڑھا دیا گیا : فضل الرحمان