عابدزبیری سپریم کورٹ بار صدر

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عابدزبیری سپریم کورٹ بارکے صدرمنتخب

ویب ڈیسک :سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے حامی حامد خان گروپ نے مسلسل 4 برس سے جیتنے والے عاصمہ جہانگیر گروپ کو شکست دے دی۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے ایڈووکیٹ عابد شاہد زبیری صدر سپریم کورٹ بار منتخب ہوگئے۔ حامد خان گروپ کے ایڈووکیٹ عابد شاہد زبیری 199 ووٹ کے مارجن سے صدر سپریم کورٹ بار بن گئے۔غیرحتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے عابد شاہد زبیری کو 1347 ووٹ ملے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ایڈووکیٹ خالد جاوید کو 1148 ووٹ حاصل کرسکے۔ عابد شاہد زبیری نے ملک بھر کے 11 پولنگ سٹیشنز میں خالد جاوید پر اکثریت حاصل کی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں خیبر پختونخوا کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق صدارتی امیدوار حامد خان گروپ کے عابدشاہدزبیری زبیری 92 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں ۔ غیرحتمی نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا سے صدارت کے امیدوار زبیری نے92 ووٹ لئے جبکہ ان کے مدمقابل عاصمہ جہانگیر گروپ کے خالد جاوید 89 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔ سیکرٹری کی نشست پر سید علی عمران 85 ووٹ اور ان کے مد مقابل مقتدر اختر صابر نے68 ووٹ لئے ۔
اسی طرح خیبر پختونخوا کی نائب صدارت کی سیٹ کے امیدوار محمد نواز خان سواتی نے 107 جبکہ محمد یوسف مغل نے 70 ووٹ حاصل کئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر شکیل الرحمان ملک نے 109جبکہ محمد افضل جنجوعہ نے 63ووٹ لئے ۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر حفصہ بخاری 107 ووٹ اور رقیہ سمیع 60 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ پنجاب کی نائب صدارت کی نشست پر بشریٰ قمر 129 ، سندھ کی نائب صدارت کی نشست پر جاوید احمد 105 اور بلوچستان کی سیٹ پر عدنان اعجاز 90 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے ۔ خیبرپختونخوا سے ممبر ایگزیکٹو کی نشست پر عامر صابر نے سب سے زیادہ 111ووٹ حاصل کئے ۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے کی تشریح آئین کو دوبارہ لکھنے کے مترادف ہے،عطاء تارڑ