پشاور ،متنی میں ٹرکوں کے مابین تصادم،2افراد جاں بحق ، 2زخمی

پشاور ،متنی میں ٹرکوں کے مابین تصادم،2افراد جاں بحق ، 2زخمی

ویب ڈیسک :پشاور متنی پولیس سٹیشن زنگلی کے قریب ٹرکوں کے مابین حادثہ پیش آیا ۔ ابتدائی طور پر حادثے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ڈیزاسٹر ٹیم، ریسکیو ریکوری ویکل اور 3 ایمبولینسز روانہہو گئے ۔
ریسکیو1132 ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سٹی ہسپتال کوہاٹ روڈ منتقل کر لیا ، ڈاکٹروں نے زخمیوں میں سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں:  دھماکوں کا ذمہ دار اسرائیل قرار،حزب اللہ کا سزا دینے کا اعلان