اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری

اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آئی تو دستخط کروں گا، گورنر خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج لگانے کی نوبت نہیں آئے گی، اسمبلی تحلیل کی سمری آئی تو آئین کے مطابق دستخط کروں گا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا حاحی غلام علی کا کہنا تھا کہ گورنر ہاوس میں گورنر راج کی باتیں نہیں ہورہیں، صوبے میں گورنر راج لگانے کی نوبت نہیں آئے گی، اگر اسمبلی تحلیل کی سمری آئی تو آئین کے مطابق دستخط کروں گا، اسمبلیاں توڑنے سے بہتر ہے کہ واپس آئے اور قانون سازی میں کردار ادا کرے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں ڈینگی کے وار ،2 زندگیاں نگل لیں
مزید پڑھیں:  پنجاب سے چوری شدہ بجلی کا سامان نوشہرہ سے برآمد

گورنر حاجی غلام علی نے کہا کہ جلد الیکشن کا مطالبہ کرنے والے بار بار بیان تبدیل کر رہے ہیں، یہ اسمبلیاں توڑنے کے بیان سے بھی پیچھے ہٹ جائیں گے، مئی تک انتخابات کا مطالبہ کرنے والے اگست تک جائیں گے۔