وجوانوں کو ہنرمند و باروزگار

84 ہزار نوجوانوں کو ہنرمند و باروزگار بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا نے 84 ہزار نوجوانوں کو ہنرمند و باروزگار بنانے کا باقاعدہ فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری بھی وزیراعلی خیبرپختونخوا نے دیدی ہے۔ ہنرمند و باروزگار نوجوانوں کو محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت سکلز فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے جامعہ پشاور میں منعقدہ دو روزہ بزنس ایکسپو کے آخری دن طلبہ سے اپنے خطاب میں کیا۔ صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا صوبائی حکومت روز اول سے جامعات کے امور میں کسی بھی قسم کی دخل اندازی نہ کرنے پر عمل پیرا ہے، تاکہ یہاں پر تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیا جائے۔
محکمہ اعلی تعلیم چاہتی ہے کہ طلبہ پر کسی قسم پابندیاں عائد نہ ہو اور آزاد ذہن کے ساتھ سرگرمیاں جاری ہو۔انہوں نے کہا نوجوان ہماری ترجیح ہیں کیونکہ پاکستان کی 58 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ہماری کوشش ہے کہ نوجوان جاب سیکرز کے بجائے جاب انٹرپرینورز بنیں۔طلبہ صرف ڈگری نہیں بلکہ سکلز اپنے ساتھ لے کر جائیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب، ایجنڈا جاری کر دیا گیا