تالاش کو تحصیل کا درجہ مل گیا

تالاش کو تحصیل کا درجہ مل گیا، سرکاری دفاتر کیلئے ہوم ورک مکمل

ویب ڈیسک :تالاش کو تحصیل کا درجہ مل گیا، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے حالیہ دورہ تیمرگرہ دیر لوئر کے موقع پر ”تالاش کو تحصیل کا درجہ دو” کے مطالبہ کے زور پکڑنے پر وزیراعلیٰ نے منظوری کا اعلان کیا تھا جسے عملی جامہ پہنا دیا گیا، تالاش خیبرپختونخوا کے ضلع دیر لوئر کی تحصیل تیمرگرہ سے منسلک وسیع و عریض علاقہ ہے، تالاش بحیثیت مجموعی چاروں اطراف سے بلند وبالا پہاڑ وں میں گھرا ہوا ضلع بھر کا ایک بڑا میدانی علاقہ ہے، نومنظور شدہ تحصیل تالاش چار یونین کونسلوں شاہی خیل، نورہ خیل، دوشخیل اور بانڈہ گئی پر مشتمل ہے جس کی کل آبادی2017ء کی مردم شماری کی مطابق 134464تھی لیکن اب سرکاری اعداد وشمار کی مطابق دو لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے
تالاش کا ہیڈ کواٹر زیارت ہے جس کا کل رقبہ 234مربع کلومیٹر ہے، تالاش میں 20ویلج کونسل اور 49 چھوٹے بڑے دیہات ہیں، یہاں ایک پولیس سٹیش، درجنوں پولیس چوکیاں، ایک سائنس مینجمنٹ کالج، طلباء و طالبات کیلئے 13گورنمنٹ ہائر سیکندری سکولز، 19ہائی سکولز، 20 مڈل سکولز، 166 پرائیمری سکولز اور سینکڑوں نجی تعلیمی ادارے ، ایک کیٹگری ڈی ہسپتال، 6 بی ایچ اوز اور دو سول ڈسپینسریز، ایک گورنمنٹ پوسٹ آفس اور درجنوں پوسٹ آفس، ایک پی ٹی سی ایل ایکسچینج، ایک سول وٹرنری ہسپتال جبکہ درجنوں ویٹرنری یونٹ، ایک لیوی چیک پوسٹ، ایک سرکاری ریڈار اور ٹی وی بوسٹر ہے، وادی تالاش کی عین وسط میں بائی پاس روڈ زیر تعمیر ہے
علاوہ ازیں سی پیک روٹ کا منصوبہ چکدرہ تا چترال زیر غور ہے، تالاش کو تحصیل کا درجہ دینا یہاں کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جو پورا ہوگیا، تالاش کو تحصیل کا درجہ ملنے پر ہرسال علاقائی سطح پر جشن منانے کا فیصلہ بھی زیر غور ہے تاہم تحصیل ایڈمنیسٹریشن کے ضروری دفاتر کی کنسٹرکشن اور موزوں مقام کے انتخاب کیلئے فائل ورک بھی مکمل ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم مسترد کرتی ہے، لیاقت بلوچ