وزیراعظم شہبازشریف اور بل گیٹس میں رابطہ، انسدادپولیو چیلنجزپر گفتگو

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف اور بل گیس کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواہے پاکستان میں پولیو کےخاتمے کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ گزشتہ رات بل گیٹس سے ٹیلیفون پر بات ہوئی، بل گیٹس سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کےحوالے سے گفتگو کی، پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انسداد پولیو مہم پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں:  سنٹرل ایشیا والی بال چمپئن شپ کا آخری لیگ میچ پاکستان کے نام
مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری، علاقہ مکین پریشان

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ٹویٹ میں مزہد کیا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے بل گیٹس کی جانب سے تعاون اور حمایت پر مشکور ہیں، حکومت بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ کام جاری رکھے گی۔