شمالی وزیرستان میران میں خودکش دھماکا، 2 افراد شہید

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے قبائلی ضلع میران شاہ میں دتہ خیل روڈ پر خودکش دھماکے میں حوالدار سمیت 2 افراد شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں حوالدار محمد امیر شہید ہو گیا ہے، 30 سالہ شہید محمد امیر کا تعلق میانوالی سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں ایک بے گناہ شہری شہید اور 9 زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں:  طارق بشیر چیمہ کی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال