وزیر باغ پارک ا عملہ غائب

وزیر باغ کا عملہ غائب، کوڑا دان چوری کی رپورٹ طلب

ویب ڈیسک : پشاور کے وزیر باغ پارک کے عملے کا ڈیوٹی سے غائب ہونا معمول بن گیا جس کے باعث باغ سے کوڑا دان بھی چوری ہوگئے ہیں جبکہ شہریوں نے پودوں اور باغ میں دیگر سامان کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے صوبائی انسپکشن ٹیم نے وزیر باغ میں تعینات عملہ اوران کیخلاف ہونیوالی انکوائری کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جسے وزیر اعلیٰ کو پیش کیا جائیگا صوبائی انسپکشن ٹیم نے پشاورکی کیپیٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ کو اس ضمن میں اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کردی ہے
انسپکشن ٹیم کی جانب سے ڈائریکٹر ایسٹ کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کو ارسال مراسلے میں کہا ہے کہ وزیر باغ کے چوکیدار اور دیگر عملہ غائب ہونا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے پارک کے اثاثوں کو نقصان بھی پہنچ رہا ہے اور کوڑا دان بھی چوری ہوگئے ہیں پارک میں لگائے گئے شہریوں کی رقم بھی ضائع ہورہی ہے انسپکشن ٹیم نے کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ سے وزیر باغ میں تعینات عملہ کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ان کیخلاف اب تک ہونیوالی کارروائی کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پشاور: ایم ڈی کیٹ 2024کے انعقاد کے حوالے سے تمام ممکنہ انتظامات مکمل