پشاور ایدھی رپورٹ 2022

پشاور ‘2022میں اڑھائی سو افراد لقمہ اجل بنے’ایدھی رپورٹ

ویب ڈیسک : پشاور میں سال 2022میں اڑھائی سو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ساڑھے چار سو سے زائد زخمی ہوئے پشاور میں 37 لاوارث نعشیں بھی سامنے آئیں ۔ عبدالستار ایدھی فائونڈیشن خیبر پختونخوا کے سرکل انچارج شیر گل خان نے گزشتہ روز مرکزی آفس جناح پارک پشاور میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ رواں سال یکم جنوری سے 25دسمبر تک مختلف حادثا ت اور فائرنگ کے واقعات کے دوران 250افراد جاں بحق اور450 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ 2ہزار296سے زائد افراد کو ایدھی ایمبولنسز کی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ7 لاوارث نعشیں تحویل میں لی گئیں، لاوا رث میتیں کفن دفن کے بعد سپرد خاک کر دی گئیں
بم دھماکوں اور گیس سلنڈر دھماکوں میں 69جاں بحق اور زخمی ہونے والے97 افراد کو مفت ہسپتالوں اور گھروں تک پہنچایا گیا اور مجموعی طور پر مختلف امراض کا شکار 13ہزار 674مختلف مریضوں و غرباء کو پشاور کے مختلف علاقوں اور بیرون شہر انتہائی کم ریٹ پر ہسپتالوں سے ان کے گھروں تک پہنچانے کیلئے ایمبولنس سروس فراہم کی گئی ۔

مزید پڑھیں:  دیربالا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 20 اکتوبر کو ہونگے