پیسکو بجلی بندش

پیسکو نے ہفتہ اتوار کوکئی کئی گھنٹے بجلی بندش معمول بنا لیا

ویب ڈیسک : پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ہفتہ اتوار کو مرمتی کام کیلئے کئی کئی گھنٹے لائٹ بند رکھنے اورغیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ معمول بنا لیا جس کے باعث شہریوں کے نظام زندگی مفلوج ہو کررہ گئے ہیں کئی کئی گھنٹوں تک مسلسل بجلی نہ ہونے کی وجہ سے موبائل سگنل بھی متاثر ہوجاتے ہیں جبکہ موبائل ڈیٹا بھی انتہائی سست پڑجاتا ہے ۔
پشاور گزشتہ تین ہفتوں سے مسلسل ہفتہ اور اتوار کے روز مختلف علاقوں میں دن کے وقت بجلی بند کردی جاتی ہے اور شام ڈھلنے تک بجلی کی فراہمی منقطع رہتی ہے پیسکو حکام کے مطابق مرمتی کام کیلئے بجلی بند کی جاتی ہے تاہم اس بجلی بند رکھنے کے حوالے سے پیسکو انتظامیہ شہریوں کو پیشگی اطلاع نہیں دیتی اور خاموشی سے پشاور کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی بند کر دیتی ہے بجلی بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کے گھروں میں نظام زندگی شدید حد تک متاثر ہوجاتا ہے اور ٹیوب ویل بند ہونے کی وجہ سے پینے پانی کی بھی قلت پیدا ہوجاتی ہے
بجلی نہ ہونے کی وجہ سے موبائل فون کے سگنل بھی متاثر ہوتے ہیں اور موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ کی سپیڈ بھی انتہائی کم ہوجاتی ہے پیسکو حکام کی جانب سے گرمیوں میں طلب بڑھنے اور سردیوں میں مرمتی کام کرنے کیلئے بجلی بند کرنا معمول بن گیا ہے جس کے باعث پشاور سمیت تمام بڑے شہروں میں عوام کو اب سال بھر لوڈشیڈنگ اور لوڈ مینجمنٹ کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کو مسترد کردیا