پی ٹی آئی نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی

پی ٹی آئی نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی کیمپ لگا لیا

ویب ڈیسک: پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی اور دیگر کارکنوں نے چوک یاد گار پشاور میں احتجاجی کیمپ لگایا لیا۔
پی ٹی آئی کے کیمپ میں ممبر صوبائی وزیر، صوبائی اسمبلی اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بڑی تعداد میں شریک ہیں۔
صوبائی وزیراشتیاق ارمڑ کا کہنا ہے کہ ہمارے دورے حکومت میں عوام کو ریلیف مل رہا تھا، امپورٹڈ حکومت میں مہنگائی چار سو فیصد بڑھ گئی، مہنگائی کی وجہ سے عوام فاقو اور خودکشی کرنے پر مجبور ہو گئے، ملک میں معاشی عدم استحکام بڑھ رہا ہے، پی ڈی ایم نے ملک کو تباہ کر دیا۔
کیمپ میں شریک ممبر صوبائی اسمبلی فضل الہٰی نے کہا کہ لوگ بھوکے سے مر رہے سارے ڈاکو مہنگائی سے غریب عوام کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملک پر قرضہ دوگناہ ہو گیا ہے، وہ لوگ اب کہاں گئے جو مہنگائی کا رونا روتے تھے، اب کیوں نہیں نکلتے مہنگائی کے خلاف، امپورٹڈ حکومت صرف خزانہ خالی کرنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا