مرغی 365روپے کلو

مرغی شہریوںکی پہنچ سے دور،365روپے کلوبکنے لگی

ویب ڈیسک :پشاور میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں مسلسل اضافہ کے بعد 365روپے ہوگئی ہے ہر نئے دن کے ساتھ یہ قیمت ماضی کے تمام ریکارڈ رتوڑ کر بڑھتی جا رہی ہے جبکہ محکمہ لائیوسٹاک اور ضلعی انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے ایک ہفتے کے دوران مرغی کی فی کلو قیمت میں 40روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے ایک ہفتہ قبل پیر کے روز 26دسمبرکو زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 325روپے تھی جو ایک ہفتے میں 40روپے بڑھ گئی ہے شادیوں کے سیزن کے باعث مرغی کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے
جس کے باعث صرف ایک روز میں مرغی کی فی کلو قیمت 15روپے بڑھ گئی ہے ایک روز قبل 350 روپے فی کلو ملنے والی زندہ مرغی 365 فی کلو تک جا پہنچی۔ ڈیلرز کاکہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ شادی سیزن میں طلب کا بڑھ جانا ہے جبکہ دوسری جانب پولٹری کی افغانستان کو ترسیل بھی جاری ہے دوسری جانب ضلعی انتظامیہ ، محکمہ لائیوسٹاک اور ایسوسی ایشن پر مشتمل قیمتیں متعین کرنے والی کمیٹی بھی غیر فعال ہے جس کے باعث ریٹس کا تعین من مانے طریقے سے کیاجارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  مولانافضل الرحمان نے آئینی ترامیم کامسودہ مکمل طور پر مسترد کر دیا