پٹرول پمپوں کے لائسنس منسوخ

مصنوعی بحران پیداکرنے والے پٹرول پمپوں کے لائسنس منسوخ

ویب ڈیسک : ہفتہ اور اتوار کے روز پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کیلئے فلنگ سٹیشن بند کرنے والے تمام مالکان کیخلاف کارروائی کرنے اور ان کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس ضمن میں پشاور سمیت صوبہ بھر کی انتظامیہ سے وفاقی حکومت نے رپورٹ طلب کر لی ہے جس کی روشنی میں کارروائی کی جائے گی
ذرائع کے مطابق جمعہ سے لے کر اتوار کے روز تک ملک بھربشمول خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں پیٹرول پمپ انتظامیہ نے ڈیزل اورپٹرول کی فروخت بند کرتے ہوئے اپنے پمپ عارضی طورپر بند کر دئیے تھے جبکہ بہت سے پمپ مالکان نے تیل ختم ہونے اور سپلائی بروقت نہ پہنچنے کا بہانہ بناکر قیمتیں بھی بڑھائی تھیں جس کی وجہ سے لوگوں کے درمیان افواہیں پیدا ہوئیں اور شہری ڈیزل اورپیٹرول کا سٹاک ختم ہونے کی اطلاعات پر تمام کام چھوڑ کراضافی تیل کی خریداری کیلئے گھروں سے نکل پڑے جس سے شہروں میں تیل کے ایک مصنوعی بحران نے جنم لیا
ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے سخت کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کے توسط سے تمام اضلاع سے پمپ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی گئی ہے جس کی روشنی میںپیٹرول پمپ بند رکھنے والوں کے لائسنس منسوخ کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا نگران دور میں بھرتی1800ملازمین کو نکالنے کا اعلان