ویلج کونسلوں کی پروفائلنگ

ویلج کونسلوں کی پروفائلنگ کا فیصلہ، دستیاب سہولیات بھی شامل

ویب ڈیسک:محکمہ بلدیات صوبہ بھر کی ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کی حدود، دستیاب وسائل اور پولیس سٹیشنز کی تفصیلات اکٹھی کریگا سیکرٹری کونسلز کو 12روز کے اندر اندر سروے مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔
خیبر پختونخوا حکومت جمعرات سے صوبہ بھر کے تمام ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کی پروفائلنگ شروع کریگی تجرباتی بنیادوں پر اکٹھے کئے گئے ڈیٹا کو ختم کردیا گیا ہے اور اب تجرباتی بنیادوں پر شامل کئے گئے ویلج و نیبر ہڈکونسلوں کی پروفائلنگ بھی دوبارہ سے کی جائیگی محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا کے مطابق ہر ویلج و نیبر ہڈ کونسل کی حدود میں موجود تمام سہولیات کا ڈیٹا اکٹھا کیاجائیگا جس میں اس کونسل کی حدود، تصاویر، تعلیمی اور صحت کی سہولیات سمیت پولیس سٹیشن اور دیگر شامل ہیں ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کو ان کے غلط ڈیٹا داخل کرنے کی صورت میں اسے ڈیلیٹ بھی کرسکیں گے سیکرٹریز کو ڈیٹا داخل کرنے کیلئے آئی ڈی اور پاسورڈ بھی دیدئے گئے ہیں محکمہ بلدیات نے 28فروری تک پروفائلنگ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید پڑھیں:  عبدالحفیظ شیخ کو کرپشن ریفرنس میں بڑا ریلیف مل گیا