4نئے مشیر

خوشدل ملک نگران صوبائی کابینہ سے فارغ، 4نئے مشیر شامل

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ سے ایک خوشدل ملک وزیر کو نکال کر چار مشیر شامل کرلئے گئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید نیئر حسین بخاری کے بیٹے سید جرار حسین بخاری اور مسلم لیگ ن کے رہنما رحمت سلام خٹک کو شامل کرلیا گیا ۔ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ کی سفارش پر گورنر خیبر پختونخوا نے وزیر اعلیٰ کیلئے چار مشیر مقرر کردئے ہیں پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری کے بیٹے سید جرار حسین کو بہبود آبادی کا قلمدان، مسلم لیگ کے دیرنہ کارکن اور کچھ عرصہ قبل جمعیت میں شامل ہونیوالے رحمت سلام خٹک کو ابتدائی و ثانوی تعلیم، ظفر محمود کو کلچر اینڈ ٹورازم آرکیالوجی اورڈاکٹر عابد جمیل کو محکمہ صحت کا قلمدان دیدیا گیا سید جرار حسین اپنے والد کے سید نیئر حسین بخاری کے ساتھ مستقل طور پر اسلام آباد میں مقیم ہیں تاہم وہ ہری پور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں صوبائی حکومت نے تقریبا20روز تک بغیر قلمدان کابینہ میں رہنے والے سرکاری ملازم خوشدل ملک خان کو کابینہ سے نکال دیا ہے ۔کابینہ میں اب مجموعی طور پر 5مشیر او ر 14وزراء شامل ہیں اور کابینہ کی تعداد 19ہوگئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں، پینٹا گون