ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال کا اعلان

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹرز کاہڑتال کااعلان

ویب ڈیسک: خیبر پختونخواہ گڈز ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے ڈیزل اور پٹرول کے قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کو مسترد کرتے ہوئے 28فروری کو احتجاج اور ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ حکومت غریب عوام اور ٹرانسپورٹرز پر مہنگائی بم گرانے کی بجائے معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی کرے ۔28 فروری کو ایک روزہ ہڑتال کے بعد مرکزی و صوبائی قائدین کے ساتھ مشاورت سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرینگے ۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے گڈز ٹرانسپورٹ سے وابستہ لوگ پہلے ہی سے مالی مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ موجودہ حکومت نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے ٹرانسپورٹرز اور اس شعبے سے وابستہ مزدور طبقے سے روٹی کا حق بھی چھین لیا ہے ۔ ایک روزہ صوبہ گیر ہڑتال کا اعلان خیبر پختونخواہ گڈز ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے صوبائی صدر انجینئر محمد جمیل نے دیگر صوبائی و ضلعی قائدین اور مزدوروں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔صوبائی صدر انجینئر محمد جمیل نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ڈیزل اورپٹرول مصنوعات میں بے تحاشا اضافے سے گڈز اٹرانسپورٹرز کو خرچہ چلانے میں دشواریوں کا سامنا ہے ۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ جموں وکشمیر میں نام نہاد انتخابات ناقابل قبول ہیں، دفتر خارجہ