ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی

رمضان سے قبل ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی ‘ٹیمیں تشکیل

ویب ڈیسک:صوبائی دارالحکومت پشاور میں محکمہ خوراک نے رمضان کی آمد سے پہلے ذخیرہ اندوزوں کا کاروبار مستقل بند کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی جو روزانہ کی بنیاد پر سیکرٹری محکمہ خوراک کو رپورٹ پیش کرے گی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشن کنٹرولر نے کہا کہ پشاور میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے پشاور کے بازاروں میں فائن سپر فائن اور سپیشل آٹا وافر مقدار میں موجود ہے جبکہ پشاور کے تمام نیبرہوڈ اور ولیج کونسل میں سرکاری آٹے کی منصفانہ اور شفاف تقسیم محکمہ خوراک کی اولین ترجیح میں شامل ہے
اجلاس میں سیکریٹری محکمہ خوراک کو سرکاری آٹے کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی سیکریٹری محکمہ خوراک نے کہا کہ ضلع پشاور میں غریب شہریوں کو سرکاری آٹے تک رسائی آسانی بنانے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ نگرانی یقینی بنائی جائے۔دریں اثناء میڈیا کوآرڈینیٹر نورمحمد کے مطابق سیکرٹری عابد وزیر کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور نے ہائی کورٹ چیف جسٹس کے بیان پر نانبائیوں قصائیوں دودھ فروش اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ملزمان جیل منتقل کردیاگیا

مزید پڑھیں:  ہنگو :پولیس اہلکار کی فائرنگ سے مسافر کوچ میں سوار خاتون جاں بحق