مردم شماری کی تاریخ

مردم شماری کی تاریخ میں15اپریل تک توسیع،97فیصدکام مکمل

ویب ڈیسک:پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت 97 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا گیا جب کہ ملک کے مختلف علاقوں میں15اپریل تک توسیع دی گئی ہے۔ترجمان ادارہ شماریات محمد سرور گوندل کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چند بڑے شہروں اور صوبہ بلوچستان کے کچھ علاقوں کو ملا کر مردم شماری کا مجموعی طور پر صرف 3 فیصد کام باقی ہے۔
چیف کمشنر شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر نے صوبوں کی سفارشات کے پیش نظر اور ہر فرد کے شمار کو یقینی بنانے کے لئے چند بڑے شہروں اور بلوچستان کے کچھ علاقوں کے لیے مردم شماری کے کام میں 15 اپریل تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ بیان کے مطابق پنجاب میں 99 فیصد، سندھ میں98 فیصد، بلوچستان میں 82 فیصد، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں 100 فیصداور اسلام آباد میں 90 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ملک بھر کے 156 میں سے 131 ضلعوں میں مردم شماری کا کام مکمل کر لیا گیا ہے
مجموعی طور پر پاکستان میں 39.65 ملین گھرانوں میں سے 38.54 ملین گھرانوں کے افراد کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کورونا کا شکار ،ٹیسٹ مثبت آگیا