پشاور میں سٹریٹ لائٹس

پشاور میں سٹریٹ لائٹس ایک ماہ سے بند، تاریکی کا راج

ویب ڈیسک: پشاور شہر میں سٹریٹ لائٹس کو بجلی فراہمی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا ایک ماہ سے زائد گزر نے کے باوجود پشاور کی گلیوں میں تاریکی کی راج ہے متعدد شہری علاقوں میں سٹریٹ لائٹس میٹرو پولٹن اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مابین بلز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے گذشتہ 28 دنوں سے بند ہیں، دونوں اداروں کے مابین تنازعہ کی قیمت مہنگائی سے پریشان عوام رہزنی اور ڈاکہ زنی و دیگر جرائم کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف میٹرو پولٹن پشاور، ڈبلیو ایس ایس پی کی طرف سے عوامی خدمات صفائی ستھرائی کا عملہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پھولوں کا شہر اس ماہ خیر و برکت میں تعفن و بدبو کا شہر بن چکا ہے شہریوں کے مطابق نگران حکومت کے نمائندوں و خصوصی طور پر گورنر کا تعلق پشاور سے ہونے کے باوجود بھی شہری علاقوں میں اضافہ اور مسائل کا حل نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے شہریوںنے نوٹس لیکر سٹریٹ لائٹس کے معاملہ کو فوری حل کرنے اور شہر کے دیگر درپیش مسائل حل کرنیکا مطالبہ کیا ہے

مزید پڑھیں:  رواں سال پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار