مٹھائی کی قیمت میں اضافہ

مٹھائی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو ایک ہزار روپے ہوگئی

ویب ڈیسک: عیدالفطر سے قبل مٹھائیوں اور بیکریوں نے قیمتیں خود ساختہ طور پر ایک ہزار روپے فی کلو تک بڑھ گئی ہے جبکہ مضر صحت ، غیر معیاری آئل سمیت دیگر اشیاء کا استعمال بھی شروع کردیا ہے۔
اے کیٹگری ، بی کیٹگری کے بیکرز اور مٹھائی فروشوں نے سادہ مٹھائی کی قیمت فی کلو چھ سو روپے جبکہ مکس اور مخصوص مٹھائیوں کی قیمتوں میں پشاور کینٹ ، یونیورسٹی روڈ ، دلہ زاک روڈ ، گلبہار ، سمیت دیگر مقامات میں ایک ہزار روپے فی کلو ہوگئی ہے کیٹگری بی کے مٹھائی فروشوں نے بھی قیمت 600روپے کردی ہے ۔
عیدالفطر کی آمد کے باعث مضر صحت غیر معیاری آئل ، رنگ سمیت دیگر اشیاء کا استعمال بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ تاہم محکمہ فوڈ اتھارٹی ، محکمہ خوراک نے مضر صحت مٹھائی فروشوں اور بیکریوں کے سامنے بے بس ہو گئے ہیں۔ خود ساختہ طور پر قیمتوں میں اضافہ کا جواب آئل ، گھی ، میدے کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ بتائی جا رہی ہیں۔ مضر صحت مٹھائیوں اور بیکرز کی خرید وفروخت میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پاس ہونے پر مارشل لا لگ جاتا، عمر ایوب