عید بازارو ں میں خر یدارو ں کا رش

عید قریب آتے ہی بازارو ں میں خر یدارو ں کا رش بڑھ گیا

ویب ڈیسک:عید کے دن قریب آتے ہی بازارو ں میں خر یدارو ں کا رش بڑ ھنے لگا ہے، شہریوں نے نئے کپڑو ں، جو تو ں، چو ڑیو ں سمیت دیگر اشیا ء کی خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کرلیا ہے تاہم مہنگا ئی کی وجہ سے خریدارو ں کی قو ت خریدنہ ہونے کے برابرہے ۔جو جوڑا پچھلے سا ل 1ہزار رو پے پرفروخت ہورہا تھاوہ رواں سال 1500اور2ہزار رو پے تک پہنچ چکا ہے۔
عید قریب آتے ہی پشاور کے چھوٹے بڑ ے بازارو ں میں خریداروں کا رش بڑ ھنے لگا ہے۔ دن کے وقت اور افطا ری کے بعد را ت گئے تک پشاو رکے قصہ خوا نی بازار، جھنڈا بازار، کو چی بازار، شاہین با زار، مینا با زارسمیت صدر اور یونیورسٹی روڈمیں خو اتین، مر دو ں سمیت نوجوانو ں کا رش لگا رہتاہے اور وہ اپنے لئے عید کی خر یدار ی کر رہے ہیں لیکن عید کی شاپنگ کیلئے آئے ہوئے شہریوں کے مطابق مہنگائی کی وجہ سے کپڑو ں، جو تو ں اور دیگر اشیا ئکی قیمتو ں کو جیسے پر لگ گئے ہیں ۔
تیار سوٹ کی قیمتوں میں بھی کئی گناہ اضافہ ہوچکا ہے جو متوسط طبقے کی قو ت خرید سے بھی باہر ہو چکی ہے تاہم ان کا کہناہے کہ بچو ں کی خواہش پوری کرنے کیلئے وہ عید کی شاپنگ کرنے پر مجبور ہیں اورسستے اشیاء کی تلاش میں ہیں۔

مزید پڑھیں:  مجوزہ آئینی ترامیم کےخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر