خیبرپختونخوا میں او لیول کی 2کتابوں پرپابندی کافیصلہ

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت نے کیمبرج نصاب میں قابل اعتراض درسی مواد پر پا بندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق کیمبرج نصاب پر مشتمل کتابوں میں شامل قابل اعتراض مواد پر مبنی مضمون سکولوں میں پڑھانے پر پابندی عائد کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔ او لیول کی کتاب پر وفاقی حکومت کی جانب سے بھی پابندی عائد کی گئی ہے اس لئے خیبر پختونخوا میں دو کتابوں پر بھی پا بندی عائد کی جائے گی اس ضمن میں پرائیویٹ سکولوں کو ان مضامین کو کتابوں سے نکالنے کے احکامات جاری کئے جا رہے ہیں جبکہ پبلشرز اور سکولوں کو بھی ہدایات جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کا مقصد اشرافیہ کا قبضہ مضبوط کرنا ہے : شاہد خاقان