زمان پارک کامحاصرہ ختم ،2200مطلوب افرادکی فہرست ،عمران خان کے سپرد

ویب ڈیسک:پنجاب کے نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ان کی رہائش گاہ میں مذاکرات کرکے واپس آنے والی حکومتی سے ملاقات کے بعد زمان پارک کے باہر پولیس کی ناکہ بندی ختم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ محسن نقوی نے کہا کہ وعدے کے مطابق زمان پارک انتظامیہ زمان پارک میں تجاوزات ختم کرے۔ان کا کہنا تھا کہ وعدے پر عمل درآمد ہوتے ہی پولیس ناکہ بھی ختم کردیا جائے گا۔دوسری طرف نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ عمران خان کو 2200 افراد کی فہرست ے دی دی گئی ہے، عمران خان کو بتایا ہے کہ ہمیں 2200 افراد مطلوب ہیں، حسان نیازی، زبیر نیازی، مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر بھی مطلوب افراد میں شامل ہیں، ملزمان کی جیو فینسنگ کی گئی، ان لوگوں کی زمان پارک کی لوکیشن سامنے آئی۔
قبل ازیں کمشنر لاہور کی سربراہی میں قائم تین رکنی حکومتی ٹیم نے دہشت گردوں کی تفصیل اور ان کے تمام شواہد زمان پارک انتظامیہ کے حوالے کیے۔عمران خان سے ملاقات کے بعد حکومتی ٹیم نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کی اور عمران خان سے ہوئی ملاقات سے متعلق آگاہ کیا۔دوسری طرف عمران خان کہاہے کہ میری انتظامیہ سے ملاقات ہوئی،زمان پارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے ان سے کہا کہ اندر آکر دیکھیں کوئی مطلب شخص نہیں ہے، پھر انہوں نے کہا کہ آپ کے پورے گھر کی تلاشی لینا چاہتے ہیں، اگر آپ مطلوب شخص یا دہشت گردوں کو ڈھونڈنے آرہے ہیں تو میرے گھر کی تلاشی کی کیا ضرورت ہے۔
تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر نو مئی کے دن جلائو گھیرائو میں پارٹی کے لوگ ملوث ہوئے تو ان کو پکڑوانے میں مدد کریں گے لیکن ہمیں شواہد دکھائے جائیں۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بدنیتی نظر آ رہی ہے اور ایک سازش کے تحت پارٹی کو کرش ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ مجھے آٹھ نام دیے گئے کہ ان کو ہمارے حوالے کر دیں لیکن جو لوگ ان کے پاس ہیں ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟
سازش کے تحت ہماری پارٹی کوکرش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،عمران خان نے کہا کہ جو بھی یہ فیصلے کر رہے ہیں ان کو رائے دینا چاہتا ہوں کہ سیاسی جماعت ایسے ختم نہیں ہوتی۔دوسری طرف سی سی پی او لاہور نے نو مئی کو کور کمانڈ ہائوس اور عسکری ٹاور پر توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو کے واقعات میں ملوث چھ مزید افراد کو زمان پارک سے فرار کی کوشش کے دوران گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے دفتر سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گرفتار افراد میں سے دو افراد کور کمانڈر ہائوس جبکہ چار عسکری ٹاور حملے میں ملوث تھے۔ لاہور پولیس کے مطابق ان گرفتاریوں کے بعد زمان پارک سے گرفتار ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 14 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں بہتری کےلئے آئینی عدالتوں کا قیام ضروری قرار