خیبرپختونخوا کے سابق ڈپٹی اسپیکر

خیبرپختونخوا کے سابق ڈپٹی اسپیکر ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار

ویب ڈیسک:پولیس نے خیبرپختونخوا کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا، ان پر ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ محمود جان پر ایک شخص کے قتل اور اقدام قتل کے 2 مقدمات درج ہیں، مقدمے میں نامزد دیگر 2 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹرائل پشاور سے ڈی آئی خان منتقل کیا گیا تھاتھانہ کینٹ پولیس نے گرفتار ملزمان کو ریگی تھانہ پشاور کے حوالے کردیا۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں انتخابات عوامی حق خودارادیت کا نعمل البدل نہیں، صدر مملکت