پشاور میں شدید گرمی

پشاور میں شدید گرمی، آج پارہ 43 درجے تک پہنچ سکتا ہے

ویب ڈیسک:پشاور میں جمعہ کے روز درجہ حرارت41سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ آج ہفتے کے روز اس سے بھی زائد گرمی پڑنے کا امکان ہے گرمی کے باعث دوپہرکے بعد تجارتی مراکز سنسان رہے دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں بھی اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے کمرشل اور گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں درجہ حرارت کم از کم 41سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 93فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے
گرمی کے نتیجے میں دوپہر کے بعد کاروبار زندگی متاثر رہا اور لوگ گھروں تک محدود ہوگئے بازاروں میں ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بھی بڑھ گئی تاہم بازاروں میں رش نہ ہونے کے برابر رہا گذشتہ روز گرمی سے بزرگ شہری اور نجی سکولز کے بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر جاری رہے گی اور آج ہفتہ کے روز درجہ حرارت43سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب ججز کمیٹی سے باہر، جسٹس امین الدین رکن نامزد