وفاقی بجٹ منظور

مالی سال 2023-24ء کا وفاقی بجٹ منظور

ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال 24-2023ء کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی نے فنانس بل 24-2023ء کی کثرت رائے سے منظوری دے دی ہے۔ وفاقی بجٹ کا کل تخمینہ 14 ہزار 480 ارب روپے ہے، وفاقی ترقیاتی بجٹ ساڑھے 900 ارب روپے ہوگا۔ حکومت کی جانب سے بہت سی ترامیم بھی کی گئی ہیں، پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی حد 50 روپے سے بڑھاکر 60 روپے فی لیٹرکردی گئی ہے، جس کے بعد آئی ایم ایف معاہدے کی ایک اور شرط پوری ہوگئی ہے۔ بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9 ہزار 200 سے بڑھا کر 9 ہزار 415 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، پنشن ادائیگی 761 ارب سے بڑھاکر 801 ارب کردی گئی ہے۔
آئندہ مالی سال کے منظور شدہ بجٹ کے مطابق این ایف سی کے تحت 5 ہزار 276 ارب روپے کے بجائے 5 ہزار 390 ارب روپے ملیں گے۔ فنانس بل میں مزید ترمیم کے تحت 215 ارب کے نئے ٹیکس عائد کئے گئے ہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم 459 ارب روپے کے بجائے 466 ارب روپے کردی گئی ہے۔ پرانی ٹیکنالوجی والے پنکھوں اورپرانے بلب پریکم جنوری 2024 ء سے اضافی ٹیکسوں کے نفاذ کی ترمیم منظور کی گئی ہے، یہ ترمیم وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیش کی۔ اب پرانی ٹیکنالوجی والے پنکھوں پر یکم جنوری 2024ء سے 2 ہزار روپے فی پنکھا ٹیکس عائد ہوگا، پرانے بلب پر یکم جنوری 2024ء سے 20 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف کا وجود ختم