سلیمان دائود روبک کیوب

سلیمان دائود سمندر میں روبک کیوب کا ریکارڈ بنانا چاہتا تھا

ویب ڈیسک: بحراوقیانوس میں ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز کے سیاحوں میں شامل شہزادہ دائود کی اہلیہ کرسٹین دائود کا کہنا ہے کہ بیٹا سلیمان دائود سمندر کی گہرائیوں میں نیا عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے والد کے ہمراہ گیا تھا۔ 18 جون کو لاپتہ ہونے کے بعد تباہ ہونے والی بدقسمت آبدوز ٹائٹن سانحے میں اپنا شوہر اور 19 سالہ بیٹا سلیمان داد کھو دینے والی کرسٹین دائود نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ سلیمان کیونکہ سمندر کی گہرائیوں میں روبک کیوب حل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنانا چاہتا تھا یہی وجہ تھی کہ وہ سانحہ کے روز اپنا روبک کیوب اپنے ساتھ لے گیا تھا جبکہ شہزادہ دائود ان لمحات کو یادگار بنانے کئے کیمرہ ساتھ لے گئے تھے۔ سلیمان دائود کی اہلیہ کے مطابق سلیمان نے اس حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درخواست بھی دے رکھی تھی۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ جموں وکشمیر میں نام نہاد انتخابات ناقابل قبول ہیں، دفتر خارجہ