پشاور ٹارگٹ کلنگ ملزم

پشاور، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کی تصاویر وائرل

ویب ڈیسک: پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں مطلوب ملزم کی گرفتاری پر 10 لاکھ روپے کا انعام مقرر کر لیا گیا جس کی تصویر بھی وائرل کردی گئی جبکہ یکہ توت میں پولیس کانسٹیبل کو زخمی کرنے کی ویڈیو بھی منظرعام پرآگئی ہے۔ پشاور پولیس کی جانب سے موٹرسائیکل سوار مشکوک شخص کی تصاویر وائرل کی گئی ہیں جس سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ وہ پولیس کو ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں انتہائی مطلوب ہے لہذا ملزم سے متعلق درست معلومات دینے یا گرفتاری میں مدد دینے کی صورت میں 10 لاکھ روپے انعام دیاجائے گا۔
اس طرح معلومات دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ ادھر 2 روز قبل توحید آباد میں پولیس کا نسٹیبل کی گاڑی پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر دو نقاب پوش نوجوانوں نے پولیس کانسٹیبل کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کی نشاندہی کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں بارے سپریم کورٹ فیصلہ غیر موثر قرار، الیکشن کمیشن متحرک