نواز شریف پابندی ختم

پابندی ختم ہو چکی، نواز شریف اب الیکشن لڑ سکتے ہیں

ویب ڈیسک: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کے الیکشن لڑنے پر پابندی ختم ہوچکی، نئے قانون کے تحت اب وہ الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ نجی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف امارات سے عمرہ کرنے سعودی عرب جارہے ہیں، جس کے بعد وہ انگلینڈ جائیں گے، پارٹی جب کہے گی نواز شریف انگلینڈ سے پاکستان آئیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ نواز شریف پر وہی کیس تھا جس میں مریم نواز بری ہوچکیں، اب نواز شریف بھی بری ہو جائیں گے، جو معیشت 2013 میں ڈیفالٹ کے قریب تھی اسے نواز شریف نے 2017 میں دنیا کی چوبیسویں بڑی معیشت بنا دیا، ہمیں ان کی لیڈرشپ کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں چنگ چی رکشہ پرفائرنگ ،باپ تین بیٹوں سمیت قتل