تنخواہوں میں اضافہ

ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے حالیہ بجٹ میں ملازمین کو ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2023 کی مد میں کئے گئے اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اس نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے ملازمین یعنی مسلح افواج کے اہلکار، سول آرمڈ فورسز اور وفاقی حکومت کے سول ملازمین کے ساتھ ساتھ دفاعی تخمینوں سے ادا کئے جانے والے عام شہری بشمول دستے کا تنخواہ دار عملہ اور کنٹریکٹ ملازمین جن میں بنیادی تنخواہ کے سکیلوں میں سول پوسٹوں پر کام کیا جاتا ہے کیلئے کنٹریکٹ تقرری کی معیاری شرائط و ضوابط پر ایڈہاک ریلیف الاؤنس2023 کی شرح درج ذیل ہے
بی پی ایس سکیل1سے16تک کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ پر35فیصد جبکہ سکیل سترہ سے22تک کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ پر30فیصد اضافہ دیا گیا ہے تاہم اس پر انکم ٹیکس لاگو ہوگا نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ سوائے غیر معمولی چھٹی کے عام چھٹی اور ایل پی آر کی پوری مدت کے دوران قابل قبول ہوگی جبکہ پنشن گریچوٹی کے حساب اور مکان کے کرایہ کی وصولی کے مقصد کے لئے یہ اضافہ اجرتوں کا حصہ نہیں سمجھا جائے گا بیرون ملک تعیناتی ڈیپوٹیشن کی مدت کے دوران ملازمین کو یہ اضافہ نہیں دیا جائے گا
بیرون ملک تعیناتی ،ڈیپوٹیشن سے واپسی پر ملازمین کیلئے اس شرح کے مطابق اضافہ دیا جائے گا نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2023 کے مقصد کے لئے بنیادی تنخواہ کی اصطلاح میں موجودہ تنخواہ کے پیمانے سے زیادہ سے زیادہ سالانہ انکریمنٹ کے حساب سے دی گئی ذاتی تنخواہ کی رقم بھی شامل ہوگی ایڈہاک ریلیف الاؤنس2023 کو متعلقہ وزارتوں، ڈویژنز اورمحکموں کی طرف سے سال2023.24 کے بجٹ میں مختص کیا جائے گا اور اس اکاؤنٹ پر کوئی اضافی گرانٹ نہیں دی جائے گی اس اضافہ کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 90 فیصد ہاﺅسنگ سوسائٹیزغیر قانونی ہیں، محکمہ بلدیات