ویب ڈیسک: انسانی سمگلنگ میں انتہائی مطلوب ملزم عابد علی خان کو نوشہرہ سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم اور اس کے نیٹ ورک کی جانکاری دینے پر امریکہ نے 20 لاکھ ڈالرز کے بھاری انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کو حکیم آباد کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، ملزم اپنی گاڑی میں حکیم بلڈنگ کے قریب موجود تھا کہ اس دوران قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔
ملزم پر الزام ہے کہ وہ زمینی اور فضائی راستوں کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو بیرون ملک بھیجتا تھا۔ ذرائع کے مطابق یہ لوگوں کو وزٹ ویزے پر میکسیکو اور برازیل پہنچاتے تھے اور پھر وہاں سے انہیں امریکا منتقل کر دیتے تھے۔
Load/Hide Comments