سونے کی قیمت

انٹربینک میں ڈالر سستا، سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں آج بھی ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروبار کے آغاز میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 7 پیسے کم ہو کر 277 روپے 50 پیسے رہا۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے57 پیسے پر بند ہوا تھا۔ خیال رہے کہ سعودی عرب نے سٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کروا دیے ہیں جبکہ آئی ایم ایف سے بھی پاکستان کو قسط کی رقم جلد ملنے کی امید ہے جس کے بعد مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ دوسری جانب پشاور کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے، صرافہ مارکیٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نرخ نامے کے مطابق سونا پاسہ تولہ 212500 اور پونڈ پاسہ 202500 ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمشنر سندھ سمیت تین افسران نااہلی اور بدنظمی پر معطل