لنڈی کوتل طوفانی بارش

لنڈی کوتل میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی، 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: لنڈی کوتل میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی، سیلابی ریلے میں بہہ کر بچے سمیت دو افراد جاں بحق۔ ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق مون سون بارش کے باعث آنے والے سیلاب سے بچے سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مختلف مقامات پر درجنوں مکانات کی چھتیں اور دیواریں بھی گر گئیں۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ سیلابی ریلے کے باعث گورنمنٹ ہائی سکول ولی خیل کی مین دیوار منہدم ہو گئِی جبکہ سیلابی ریلے کے باعث پاک افغان شاہراہ بھی مکمل طور بند ہو گئی ہے جس کے باعث افغانستان کے لئے سپلائی عارضی طور پر معطل ہو گئِی ہے،
بارش کے باعث آنے والے سیلابی ریلے کے باعث مسافر بھی پھنس گئے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مختلف مقامات پر رابطہ سڑکیں بند، عوام کا زمینی رابطہ منقطع، مختلف مقامات پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے کی تشریح آئین کو دوبارہ لکھنے کے مترادف ہے،عطاء تارڑ