ٹماٹر کی قیمت

ٹماٹر کی قیمت میں 6 گنا اضافہ، دیگر سبزیوں کی قیمت بھی بڑھ گئی

ویب ڈیسک: پشاور میں چند روز کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 6 گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ پشاور میں فروخت ہونے والے ٹماٹر 20 روپے فی کلو سے بڑھ کر 120روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔ ٹماٹر مہنگے ہونے کے ساتھ ہی ٹماٹر کی بھاری مقدار کو سٹاک کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ ٹماٹر کی سپلائی کم ہونے کے ساتھ ہی ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ٹماٹر شہر میں 120روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔
ٹماٹر کی قیمت میں 100 روپے فی کلو کے اچانک اضافہ کے باعث صارفین کیلئے خریداری بھی مشکل ہوگئی ہے، جبکہ سبزی فروشوں نے یوم عاشورہ کی آمد کے باعث ٹماٹر کے زیادہ استعمال کی وجہ سے بھاری مقدار میں اس کا سٹاک شروع کر دیا ہے۔ سبز ٹماٹر بھاری مقدار میں سٹاک کیا جارہا ہے۔ تاجروں کے مطابق افغانستان اور پنجاب کے ٹماٹر کی سپلائی شروع ہو چکی ہے تاہم محرم الحرام میں سیکورٹی صورتحال کے باعث راستوں کی بندش سے ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹماٹر کے ساتھ مٹر 400 روپے فی کلو، کدو پیٹا 70 روپے، کدو 80 روپے، توری 120 روپے، پیاز 60 سے 70 روپے فی کلو، بھنڈی 140 روپے فی کلو، آلو 100 روپے فی کلو، اروی 120 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں حساس ادارے کے سب انسپکٹر کو قتل کردیا گیا