افغانستان دہشت گردی

افغانستان دہشت گردی کا لانچنگ پیڈ نہ بنے، پاکستان

ویب ڈیسک: وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گرد تنظیموں کا مقابلہ کرنے کیلئے افغانستان کی صلاحیت بڑھانے کیلئے تیار ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان سے دہشت گردی کے خطرے سے متعلق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ریمارکس کی وضاحت کر تے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ کے ریمارکس نہ تو نئے ہیں اور نہ ہی غیر معمولی، پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ ملکی یا غیر ملکی تمام خطرات کے خلاف اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ افغان سر زمین پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے لانچنگ پیڈ نہ بنے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغانستان کے ساتھ بات چیت کی پالیسی کا اعادہ ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب سے چوری شدہ بجلی کا سامان نوشہرہ سے برآمد