سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت میں مزید 600 روپے فی تولہ کمی

ویب ڈیسک: ملک میں کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ منگل کو 600 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 21 ہزار 100 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 514 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 89 ہزار 558 روپے رہا۔ دوسری طرف عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 13 ڈالر کمی کے بعد 1927 ڈالر فی اونس ہے۔
پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔ دریں اثناء انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 287 روپے 91 پیسے کا ہوگیا۔ منگل کو انٹربینک میں ڈالر 48 پیسے مہنگا ہوا۔ پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287.43 روپے کا تھا۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ میں تاخیر ،سپیکر خیبرپختونخوا کاالیکشن کمیشن کو خط