جشن آزادی مہنگائی

مہنگائی کے باعث امسال جشن آزادی بھی پھیکی پڑگئی

ویب ڈیسک: مہنگائی کے مارے شہریوں کی امسال جشن آزادی بھی پھیکی پڑگئی۔ قصہ خوانی، چوک فوارہ، نوتھیہ اور دیگر مقامات پر جھنڈوں اور بیجز کے متعدد سٹالز لگنے کے باوجود خریداری انتہائی کم ہے جس کی سب سے بڑی وجہ مہنگائی بتائی جا رہی ہے۔ تاجروں کے مطابق امسال جھنڈوں، بیجز، رسٹ بینڈ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ بیشتر سامان چین سے منگوایا جاتا ہے اور درآمدی اشیاء پر ٹیکسز اور ڈیوٹی کے باعث اس کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں جس کی وجہ سے 10 روپے میں ملنے والے بیج، ٹوپی اور دیگر اشیاء کی قیمت 30 روپے تک جا پہنچی ہے۔ پشاور میں بیشتر مقامات پر دکانداروں کی جانب سے سٹالز تو لگا لئے گئے ہیں تاہم ان سٹالز پر خریدار نہ ہونے کے برابر ہے، جس کی بڑی وجہ مہنگائی بھی ہے۔ شہری بچوں کیلئے بھی جشن آزادی کے سلسلے میں جھنڈے، بیجز، ٹوپیاں اور دیگر اشیاء کی خریداری کرنے سے کترا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی گیس کے بلوں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے گھر کا چولہا گرم رکھنا مشکل ہوگیا ہے ایسے میں جشن آزادی کی خریداری کرنا انتہائی مشکل ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان 21 ویں بار آئی اے ای اےبورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب