تربیلہ ڈیم بھر گیا

تربیلہ ڈیم بھر گیا، ہری پور، نوشہرہ اور صوابی میں الرٹ

ویب ڈیسک: تربیلہ ڈیم 95 فیصد سے زائد بھر گیا ہے اور آئندہ چند روز میں یہ مکمل طور پر بھر جائیگا۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوابی، ہری پور اور نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تربیلہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 95 فیصد تک بھر گئی ہے اور چند روز میں یہ مکمل طور پر بھر جائے گا جس کے باعث اس سے پانی کا اخراج لازمی ہوگا۔
تینوں اضلاع کے کئی مقامات میں سیلابی صورتحال سمیت دیگر خطرات موجود ہیں جس کیلئے ہنگامی اقدامات ضروری ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے ہدایت کی کہ فوری طور پر آبی گزر گاہوں پر موجود تجاوزات کیخلاف کارروائی کی جائے اور تربیلہ ڈیم کے واٹر چینل کا راستہ صاف کیا جائے اسی طرح آبی گزر گاہوں میں شہریوں کے معمول کے مطابق داخلہ پر پابندی عائد کی جائے جبکہ ریسکیو 1122، ایمبولنس اور شہری دفاع کو الرٹ جاری کرتے ہوئے انکی 24 گھنٹے سروس یقینی بنائی جائے۔

مزید پڑھیں:  خواجہ آصف مولانا کو قائل کرنے کیلئے پرعزم