ہری پور چھت گر گئی

اکبرپورہ، 10 سالہ بچے پر تشدد، پھانسی دیکر قتل کر دیا گیا

ویب ڈیسک: نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ بانڈہ ملاحان میں سفاک قاتلوں نے تشدد اور پھانسی دے کر دس سالہ بچے کو قتل کر دیا۔ ملزموں نے کمسن بچے کو گھر سے اغوا کیا اور کھیتوں میں لے جاکر تشدد کے بعد قتل کر دیا۔ پولیس نے مقتول پر جنسی تشدد کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی ہے۔
آصف محمود ولد طلاء محمد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا دس سالہ بیٹا حامد محمود گزشتہ روز گھر سے نکلا اور واپس نہیں آیا۔ بڑی تلاش کی مگر پتہ نہیں چلا۔ پیر کی صبح اس کی لاش شاہ فیصل کے کھیتوں میں پڑی ملی۔ میرے بیٹے کو تشدد کے بعد پھانسی دے کر قتل کیا گیا ہے۔ مقتول کے والد نے الزام لگایا کہ اس کے بیٹے کو ملزم وسیم اللہ، نعیم اللہ پسران ہاشم علی، روخان ولد بخاری، حسیب ولد نسیم نے قتل کیا ہے کیونکہ ملزمان کے ساتھ چند روز قبل ہماری لڑائی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  رسالپور پولیس اور رہزنوں میں جھڑپ، رہزن ہلاک، اہلکار زخمی