پشاور موٹروے پارک

پشاور موٹروے کے نزدیک پارک کچرے کے ڈھیر میں تبدیل

ویب ڈیسک: پشاور موٹروے کے نزدیک پارک میں لوگوں کا پارک میں گند ڈالنا معمول کی بات ہوگئی ہے۔ پشاور موٹروے کے قریب پارک میں لوگ ہزاروں کی تعداد میں چہل قدمی اور ورزش کیلئے روزانہ آتے ہیں لیکن لوگوں کے احساس کی کمی کی وجہ سے لوگ اس پارک میں تو خوراک کرتے ہیں لیکن پارک میں ہی گند ڈالتے ہیں جسکی وجہ سے پارک ایک کچرے کا ڈھیر نظر آتا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پی ڈی اے کے ملازمین کی عدم دلچسپی اور پارک میں نہ آنے کی وجہ سے لوگ نہ صرف پارک میں گند ڈالتے ہیں بلکہ اس کیساتھ ساتھ نوجوان فٹ بال اور کرکٹ بھی کھیلتے ہیں۔ حالانکہ پارک میں فٹ بال اور کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں۔ علاقہ مکینوں نے پی ڈی اے کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور صبح سویرے اور شام کو کم از کم پی ڈی اے کے دو ملازمین پارک میں موجود ہوں جو کہ لوگوں کو پارک میں کھانے پینے کی اشیاء استعمال کی اجازت نہ دیں۔
علاقہ مکینوں نے پی ڈی اے ملازمین کے ساتھ ایک پولیس والے کی تعیناتی کی بھی اپیل کی ہے تاکہ قانون پر عمل درآمد کیا جاسکے اور لوگوں کو بہتر ماحول مہیا کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں لینڈ مائن دھماکہ ،5بچے زخمی