افغانستان اقتصادی پابندیاں

اقتصادی پابندیاں افغانستان میں انسانی بحران پیدا کر رہی ہیں

ویب ڈیسک: ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کا کہنا ہے کہ جہاں افغانستان کے 55 فیصد عوام کو انسانی امداد کی ضرورت ہے وہیں اقتصادی پابندیاں ملک میں سنگین انسانی صورتحال کو مزید گہرا کر رہی ہیں۔ اس کمیٹی نے بتایا کہ صحت اور معاش کے لحاظ سے لاکھوں لوگوں کو بچانے کا راستہ تلاش کرنا لازمی ہے۔ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی افغانستان میں انسانی بحران کے گہرے ہونے کے بارے میں خبردار کر رہی ہے کیونکہ اقتصادی پابندیاں ملک میں ضرورت مند لوگوں کے حالات زندگی مزید ابتر کئے جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  روف حسن کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی