چین افغانستان میں سفیر

چین افغانستان میں سفیر تعینات کرنے والا پہلا ملک

ویب ڈیسک: چین طالبان کی عبوری حکومت کے دوران افغانستان میں اپنا سفیر تعینات کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔ افغان میڈیا کے مطابق نائب ترجمان طالبان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ چینی سفیر عاشینگ نے وزیراعظم ملا حسن اخوند کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم ملا حسن اخوند نے سفارتی تقریب میں چینی سفیر کی اسناد قبول کیں۔ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت قیام کے بعد سے یہ کسی ملک کے سفیر کی پہلی تعیناتی ہے، 2021 میں افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے اب تک کسی ملک نے طالبان حکومت کو باضابطہ تسلیم نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب ججز کمیٹی سے باہر، جسٹس امین الدین رکن نامزد