پشاورکا5ارب 14کروڑ 63لاکھ کا سرپلس بجٹ پیش

ویب ڈیسک:کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور نے 5ارب 14کروڑ63لاکھ روپے کا بجٹ پیش کردیا بجٹ میں 3کروڑ84لاکھ 88 لاکھ روپے سرپلس ظاہر کئے گئے ہیں ۔میئر پشاور زبیر علی نے گزشتہ روز سٹی کونسل ہال پشاور میں مالی سال 2023-24کیلئے بجٹ پیش کیاجس میں آمدن کا تخمینہ 4ارب 23کروڑ75لاکھ 9 ہزار روپے لگایا گیا سٹی حکومت کے پاس اکائونٹ میں پہلے سے موجود رقم 90 کروڑ 73لاکھ 43 ہزار روپے ہے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 5ارب 10 کروڑ63لاکھ 64ہزار روپے لگایا گیا ہے
میئر پشاور نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ آمدن کی مد میں صوبائی حکومت سے گرانٹ کی صورت میں ایک ارب روپے حاصل ہونگے صوبائی فنانس کمیشن کی مد میں 64کروڑ54لاکھ 90ہزار، غیر منقولہ جائیدادکی مد میں 50کروڑ روپے، اوکٹرائی شیئر کی مد میں 31کروڑ60لاکھ، جائیدادوں کے کرائے کی مد میں 12کروڑ10لاکھ، حاجی کیمپ بس اڈے سے 33کروڑ72لاکھ، چارسدہ بس سٹینڈ سے 7کروڑ14لاکھ70ہزار، کوہاٹ روڈ بس اڈے سے 9 کروڑ10لاکھ، کارخانو بس سٹینڈ سے دو کروڑ65لاکھ، بس ٹرمینلز سے بقایاجات کی وصولی کی مد میں 5کروڑ75لاکھ، بی آر ٹی کاریڈور کرائے کی مد میں ایک کروڑ14لاکھ 90ہزار، میونسپل کالج بوائز سے ایک کروڑ21لاکھ گرلز سے دو کروڑ12لاکھ ، وومن ڈگری کالج سے دو کروڑ14لاکھ روپے جبکہ جنازہ گاڑی کی سروس کی مد میں 22لاکھ روپے کی آمدن ہوگی ۔
بجٹ دستاویز کے مطابق مجموعی طور پر اخراجات کی مد میں میونسپل سروسز پر ایک ارب 69کروڑ53لاکھ روپے لگایا گیا ہے اسی طرح مختلف ہیڈز میں اخراجات کی تفصیل کے مطابق میئر پشاور کے دفتری اخراجات کا تخمینہ دو کروڑ 21لاکھ 92ہزارروپے لگایا گیا ہے کیپیٹل میٹروپولیٹن کے سٹاف کی تنخواہوں اور اخراجات کی مد میں ایک ارب 69کروڑ53لاکھ، ڈائریکٹوریٹ کے اخراجات کی مد میں دو ارب 12کروڑ، مشرقی زون کے اخراجات کی مد میں 78کروڑ19لاکھ 22ہزار جبکہ مغربی زون کے اخراجات کی مد میں 51کروڑ26لاکھ 7ہزار روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی جلسہ کی اجازت بارے لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل