الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیاں26ستمبرتک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کمیٹیوں کو اپنا کام ہر صورت 26 ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن نے حلقہ بندی کمیٹیوں کے کام کی رفتار کاجائزہ لیا اور حلقہ بندی کمیٹیوں کو اپنا کام ہر صورت 26 ستمبر 2023 تک مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ کمیٹیوں کو 27 ستمبر کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے جلد عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم کردیاہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو ہوگی اور حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم کرنے کا مقصد جلد الیکشن ممکن بنانا ہے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا دورانیہ 14 دسمبر رکھا تھا تاہم الیکشن کمیشن کے حکام نے عام انتخابات کے سلسلے میں ملکی سیاسی جماعتوں کے رہنماں سے ملاقاتیں کی جس میں تمام سیاسی رہنماں نے الیکشن کا انعقاد جلد سے جلد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت 24ستمبر تک ملتوی