اسرائیلی شہری امریکہ میں بغیر ویزا داخل ہوسکیں گے

ویب ڈیسک:امریکا نے اسرائیل کو ویزا فری ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا، امریکی فیصلے کے بعد اسرائیلی شہری امریکا میں بغیر ویزا داخل ہوسکیں گے۔ اسرائیلی شہریوں کا امریکا میں ویزوں کے بغیر داخلہ 30 نومبر سے شروع ہوگا۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ اسرائیلیوں کیلئے ویزا فری سفر کا اقدام اسرائیل سے سٹریٹجک شراکت داری کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے نتیجے میں امریکیوں کو خصوصاً فلسطینی علاقوں میں رہنے والے امریکی شہریوں کو اسرائیل میں آزادانہ نقل و حرکت کا موقع ملے گا۔

مزید پڑھیں:  9مئی کے 3700 ملزمان کی گرفتاری کا فیصلہ، پولیس ٹیمیں تشکیل